مفت شناختی کارڈکی فراہمی، وفاقی وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید نے عوام کو خوشخبری سنادی

وفاقی حکومت نے صوبہ سندھ کے علاوہ تین صوبوں میں فوج کی تعیناتی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) وزارت داخلہ نے سندھ کے علاوہ ملک بھرمیں فوج کی طلبی کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ۔وز یر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے 23اپریل کو کہ این سی او سی اجلا س وزیر اعظم کی زیر صدارت ہو ا تھا جس میں وزیر اعظم عمران خان نے فوج کی تعنیاتی کا حکم دیا تھا وزیر اعظم کے حکم پر کورونا ایس او پیز پر عملدآمد کرانے کیلئے

سند ھ کے علاوہ تینوں صوبوں ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں فوج کی تعنیاتی کا نوٹیفکیشن جار ی کر دیا ہے فوج سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر کورونا ایس او پیز پر عمل کروائے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا بھارت میں روزانہ 3 سے 4لاکھ کیسز روزانہ رپورٹ ہو رہے ہیں وہاں شمشان گھاٹ اور قبرستان ایک ہو گئے ہیں ایسے حالات دیکھ کر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کو ذمہ دار ی سونپی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close