سستا رمضان بازار برائے نام، دس کلو آٹے کا تھیلا 510 روپے کا بکنے لگا، قطاروں میں کھڑے ہونے کے باوجود عوام چینی کی تھیلی سے محروم

سانگلہ ہل(آئی این پی) سانگلہ ہل میں سستا رمضان بازار برائے نام،دس کلو آٹے کا تھیلا 510 روپے کا بکنے لگا، لائنبنانے کے باوجود عوام65 روپے کلو چینی کی تھیلی سے محروم،سستا بازار انتظامیہ کے خلاف عوام کا بھرپور احتجاج، علاقائی اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی۔ہفتہ کو ذرائع کے مطابق سانگلہ ہل کے سستے رمضان بازار میں غریب عوام رل گئے، دس کلو آٹے کا تھیلا 510 روپے کا بکنے لگا، لائن بناؤ، انگوٹھے کا نشان لگاؤ تب 65 روپے کلو چینی کی تھیلی ملے گی۔ بازار انتظامیہ نے 500 روپے کا اضافی سامان خریدنے کی اضافی شرط بھی عائد کر دی لیکن پھر بھی سینکڑوں چینی طلبگار بغیر چینی کے ہی گھر جانے پر مجبور۔ سستا بازار انتظامیہ برائے نام سستے، ناقص مصالحہ جات ناقابل استعمال پھل اور سبزیوں کی فروخت مہنگے داموں جاری، خواب غفلت میں مشغول انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر سارہ لونی ائیر کنڈیشنڈ گاڑی میں سستے بازاروں کا معائنہ کرتی رہی لیکن ناقص اشیاء کی فروخت پھر بھی جاری رہی۔سانگلہ ہل کے مہنگائی سے تنگ عوام کا سستا بازار انتظامیہ کے خلاف احتجاج۔ علاقائی انتظامیہ اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی۔ کورونا وائرس ایس او پیز کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کی شکایات پر فوج نے بھی علاقے میں چیکنگ شروع کر دی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں