نیو سٹی میرپور (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر متاثرین منگلا ڈیم نیو سٹی میرپور کے ذیلی کنبہ جات کے تسلیم شدہ حق کی ادائیگی میں رکاوٹ نہ بنے۔ آج نیو سٹی میرپور کے دھرنے میں آنے کا مقصد آپ سے اظہار یکجہتی نہیں بلکہ یہاں آنے کا مقصد آپ کے مطالبات کی حمایت کرنا ہے میں نے ذیلی کنبہ جات کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر اپنا کردار ادا کیا اسمبلی فلور پر آواز اٹھائی میڈیا میں بارہا اس کے حق میں بیانات جاری کیے چیف سیکرٹری سے بات کی مگر افسوس راجہ فاروق حیدر اس اہم ترین مسئلے کے حل میں رکاوٹ بن چکے ہیں۔ذیلی کنبہ جات کا معاملہ آزاد کشمیر کی حکومت سے متعلق ہے جب تک آزاد کشمیر کی حکومت نہیں چاہے گی یہ ایشو حل نہیں ہو گا میں نے ضمنی انتخاب کے دوران بھی یہی بات کی تھی کہ ذیلی کنبہ جات کے مسائل کا حل کرنے کا اختیار صرف آزاد کشمیر کی حکومت کے پاس ہے تاہم میں اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کروں گا اور میں یہ کردار ادا کر بھی رہا ہوں آئندہ بھی ہر فورم پر ذیلی کنبہ جات کے حق میں آواز اٹھاؤں گا۔پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر جب برسر اقتدار آئے گی تو ہم فوری طور پر ذیلی کنبہ جات کا مسئلہ حل کریں گے۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے متاثرین منگلا ڈیم نیو سٹی میرپور کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متاثرین منگلا ڈیم نیو سٹی میرپور کے احتجاجی دھرنے کے شرکاء نے پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ذیلی کنبہ جات کے مسائل کے بارے میں بریف کیا اس موقع پر پی ٹی آئی سٹی میرپور کے صدر چوہدری محمد منشا سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ میرپور چوہدری سلطان آف سنگھوٹ پی ٹی آئی کشمیر نیو سٹی میرپور کے صدر شفیق بیگ چوہدری وسیم لیاقت چوہدری امجد محمود بھی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہمراہ موجود تھے۔بعدازاں انصاف ویلفیئر ونگ ضلع میرپور کے سینئر نائب صدر ملک بشارت کی طرف سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر کی حکومت کی عدم دلچسپی و عدم توجہی کے باعث نیو سٹی میرپور مسائلستان بن چکا ہے نیو سٹی میرپور کے مسائل سے باخوبی آگاہ ہوں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنتے ہی نیو سٹی میرپور کے مسائل اولین ترجیحات میں حل کریں گے نیو سٹی میرپور کی تعمیر و ترقی پر توجہ دے کر اسے حقیقی معنوں میں نیو سٹی بنائیں گے نیو سٹی میرپور کے عوام نے جس طرح ضمنی انتخابات میں مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اسی طرح ان شائاللہ آمدہ الیکشن میں بھی ہم نیو سٹی سے بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔ملک بشارت کی رہائش گاہ پر منعقدہ افطار ڈنر سے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے علاوہ چوہدری وحید اکرم چوہدری محمد منشا راجہ خالد جبار منہاس ملک بشارت شفیق بیگ راجہ اسلم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں