اسلام آباکے بڑے ہسپتال میں بھی کورونا مریضوں کے دباؤ کے باعث سرجریز بند

اسلام آباد(آن لائن)پمز ہسپتال کے بعد وفاقی دارالحکومت کے دوسرے بڑے ہسپتال پولی کلینک نے بھی کورونا مریضوں کے دباؤ کے باعث طے شدہ سرجریز بند کردیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پولی کلینک اسپتال ڈاکٹر جبار بھٹو کے مطابق اسپتال میں صرف ایمرجنسی سرجریز جاری رہیں گی اور طے شدہ سرجریز غیر معینہ مدت تک ملتوی کی گئی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ کورونا کی تیسری لہر شدید ہے اور کورونا کے مریضوں کا شدید دباؤ ہے، کورونا کے مریضوں کے لیے ا?کسیجن سپلائی کو برقرار رکھنے کے لیے طے شدہ سرجریز معطل کی گئی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی اسپتال میں کورونا کے لیے مختص وینٹی لیٹرز فل ہو چکے ہیں اور کورونا کے 37 میں سے 27 آکسیجن بیڈز پر کورونا مریض ہیں جب کہ اسپتال میں آکسیجن کے استعمال میں 3 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ترجمان پولی کلینک نے مزید بتایا کہ اسپتال میں او پی ڈی کا ٹائم بھی کم کر دیا گیا ہے جسے صبح 8 سے دن 2 بجے کے بجائے صبح 8 سے صبح 11 کر دیا گیا ہے۔ترجمان کیمطابق اسپتال میں 46 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کا شکار ہیں جن میں 2 ڈاکٹرز، 17 نرسز اور 27 پیرا میڈیکس شامل ہیں۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں