پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں آکسیجن کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا،وزارت محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ ہفتے میں خیبرپختونخوا کے 8بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کا استعمال 83 فیصد بڑھ گیا، 8 بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کا یومیہ استعمال 40ہزارلیٹر سے بڑھ کر 72 ہزار500لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔خیبر ٹیچنگ اسپتال میں یومیہ آکسیجن استعمال 6ہزار لیٹرسے بڑھ کر 7ہزار 500لیٹرہوگیا ہے جس کے بعد اسٹوریج پلانٹ میں آکسیجن کا ذخیرہ 10 ہزار لیٹر تک بڑھا دیا ہے۔سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا امتیاز حسین شاہ نینجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال صوبے میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں البتہ خدشہ ہے سندھ میں کورونا بڑھنے سے پنجاب سے خیبرپختونخوا کو آکسیجن سپلائی کم نہ ہوجائے، سندھ کے پلانٹس پنجاب کو بھی آکسیجن فراہم کررہے ہیں۔۔۔۔۔
صورتحال سنگین ہو گئی،خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں آکسیجن کے استعمال 83 فیصد اضافہ
پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں آکسیجن کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا،وزارت محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ ہفتے میں خیبرپختونخوا کے 8بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کا استعمال 83 فیصد بڑھ گیا، 8 بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کا یومیہ استعمال 40ہزارلیٹر سے بڑھ کر 72 ہزار500لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔خیبر ٹیچنگ اسپتال میں یومیہ آکسیجن استعمال 6ہزار لیٹرسے بڑھ کر 7ہزار 500لیٹرہوگیا ہے جس کے بعد اسٹوریج پلانٹ میں آکسیجن کا ذخیرہ 10 ہزار لیٹر تک بڑھا دیا ہے۔سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا امتیاز حسین شاہ نینجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال صوبے میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں البتہ خدشہ ہے سندھ میں کورونا بڑھنے سے پنجاب سے خیبرپختونخوا کو آکسیجن سپلائی کم نہ ہوجائے، سندھ کے پلانٹس پنجاب کو بھی آکسیجن فراہم کررہے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں