آپ کے بنگلے میں ڈکیتی ہونے والی ہے، ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک کو ڈرا کر رقم بٹورنے والا ملازم پکڑا گیا

کراچی(آن لائن)بوٹ بیسن پولیس نے ٹرانسپورٹرکمپنی کے مالک کو ڈکیتی سے ڈ راکر رقم مانگنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے حنیف نامی ملزم کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزم نے ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک آصف خان کے آفس جا کر کہا تھا کہ میں آپکا خیر خواہ ہوں آپ کے بنگلے میں ڈکیتی پڑنے والی ہے میں نے روکا ہے،ملزمان نے آپ کے گھر کی ریکی بھی کی ہوئی ہے،مجھے50لاکھ دو تو میں ڈکیتی نہیں پڑنیدوں گا،ٹرانسپورٹر نے ملزم کی ویڈیو بنانے کے بعد پولیس بلالی،بوٹ بیسن پولیس نے جعلسازی،دھمکی اور جرم کی کوشش کی دفعات کے تحت مقدمہ الزام نمبر 244/2021درج کرکے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close