میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی 28 بھارتی ماہی گیر گرفتار کرلئے، پانچ لانچوں کو قبضے میں لے لیا

کراچی(آن لائن)میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 5لانچوں میں سوار 28بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی لانچوں کو قبضے میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سمندری حدود کی نگرانی پر مامور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود میں انڈس ڈیلٹا کے مقام پر غیر قانونی طور پر پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہوکر مچھلیوں کا شکار کرنے والے 5لانچوں میں سوار 28بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی لانچوں کو قبضے میں لیکر بھارتی ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا ،ڈاکس پولیس نے بھارتی ماہی گیروں کے خلاف فشریز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close