باغ، مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیمز میں فلڈ لائٹس کی تنصیب جلد مکمل کر دی جائے گی، راجہ مشتاق منہاس نے نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی

باغ (پی آئی ڈی ) مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات،سپورٹس ،سیاحت و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کشمیری عوام کو خوشخبری سنائی ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے باغ اور مظفراباد کرکٹ سٹیڈیمز میں فلڈ لائٹس کی تنصیب بہت جلد مکمل کر دی جائے گی ۔اپنے خصوصی ٹویٹ میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ جلد ہی مسلم لیگ کی حکومت عوام کو یہ تحفہ دیگی جس کے بعد مظفرآباد اور باغ کے دونوں گراونڈز بین الاقومی معیار پر آپ گریڈ ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہیہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا عوام کیلیے تحفہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کر کے نوجوانوں کو صحت بخش سرگرمیوں کے مواقع میسر آئیں گے اور تفریحی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close