پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر کتنے لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی؟

کراچی( آن لائن) گزشتہ ہفتہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 75لاکھ ڈالرزکی کمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق 16اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23ارب 22کروڑ 03لاکھ ڈالرز کی سطح سے کم ہوکر23ارب21کروڑ28لاکھ ڈالرز رہ گئے۔ مرکزی بینک کے ذخائر6کروڑ25لاکھ ڈالرز کم ہوکر 16 ارب 04کروڑ39لاکھ ڈالرز رہ گئے جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر5 کروڑ50لاکھ ڈالرزبڑھ کر 7ارب 11کروڑ 39لاکھ ڈالرز کی سطح سے بڑھ کر7ارب16کروڑ89لاکھ ڈالرز پر ریکارڈ کئے گئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں