ملکی معاشی صورتحال خرابی کی جانب گامزن لیکن حیران کن طور پر نواز شریف کے اثاثوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی)نجی ٹیلی ویژن چینل کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار طاہر ملک نے انکشاف کیا کہ ملک میں ایک طرف معاشی صورتحال خرابی کی جانب گامزن ہے، تودوسری طرف سابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طاہر ملک نے کہا کہ ملک ایک طرف قرضوں میں ڈوب رہا ہے، غربت بھی بڑھ رہی ہے، لیکن سابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں میں 7 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سعید قاضی نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، دوسری جانب یہ لوگ مال بنائے جا رہے ہیں۔ طاہر ملک نے انکشاف کیا کہ اس ملک میں 22 ویں گریٹ کے بیورکریٹ سے لے کر چیف منسٹر تک سب مال بنا رہے ہیں۔سینئر صحافی طاہر ملک نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے خلاف مختلف حکومتوں میں بڑے بڑے ثبوت اکٹھے کرنے کا دعویٰ کیا گیا، لیکن ان تمام لوگوں کی عدالتوں سے ضمانت ہو گئی اور کسی کے خلاف کوئی جرم ثابت نہ ہو سکا۔انہو ںنے کہ عدالت میں یہ بحث ہو رہی ہے کہ شہباز شریف اور اُن کے بیٹے حمزہ شہباز کے نام پر ایک روپے کی منی لانڈرنگ نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نواز شریف اور آصف علی زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کرتے آئے ہیں، تاہم ابھی تک کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہو سکا ۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف ملک سے باہر علاج کی غرض سے مقیم ہیں اور اُن کے اثاثوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے آج جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی آئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے مجموعی ذخائر16 ارب 4 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔ صرف ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کاکہناہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر کا حجم 5 کروڑ 55 لاکھ ڈالر اضافے سے 7 ارب 16 کروڑ 89 لاکھ ڈالر ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں