پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی اور اے این پی سے باقاعدہ علیحدگی ظاہر کر دی، مولانا فضل الرحمٰن نے دونوں جماعت کو جھٹکا دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 26 اپریل کو پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 اپریل کو شام چار بجے پی ڈی ایم جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اس میں عید الفطر کے بعد حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ سے قبل استعفے دینے سے انکار کردیا تھا جبکہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بھی اپنا منتخب کرالیا تھا۔ اے این پی نے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں پی ڈی ایم کے امیدوار کی بجائے پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں