کراچی ( پی این آئی) کراچی میں آٹے کی فی کلو ہول سیل قیمت میں دو دن میں پانچ روپے اضافہ ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق آٹا ڈیلرز نے ڈھائی نمبر آٹے کی فی کلو قیمت 58 روپے 50 پیسے کر دی ، آٹے کی سو کلو کی بوری 5850 روپے کی ہو گئی ہے ۔فلور ملزم ایسوسی ایشن کے مطابق آٹا مہنگا ہونے کی وجہ گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ ہے، بین الاضلاعی منتقلی پر پابندی بھی گندم مہنگی ہونے کا سبب ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں