سندھ حکومت، ایم کیو ایم ، تحریک انصاف کی درخواستیں مسترد، این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہوگا

اسلام آباد(آئی این پی ) کراچی کے حلقے این اے 249 پر ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہوگا، الیکشن کمیشن نے پولنگ موخر کرنے کی تمام درخواستیں مسترد کر دیں۔ سندھ حکومت، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کی جانب سے این اے 249 پر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواستیں دی گئیں تھیں۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ندیم حیدر کے کہنا تھا کہ پولنگ کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں، ساڑھے تین لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، بیلٹ پیپر پر کالعدم ٹی ایل پی کا انتخابی نشان بھی موجود ہے، حلقے میں انتخابی مہم 27 اپریل کی رات 12 بجے اختتام پذیر ہو جائے گی۔۔۔۔۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے پی کے 63 نوشہرہ میں ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی۔ الیکشن کمیشن نے پی کے 63 میں ضمنی الیکشن کے نتائج برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی امیدوار عمر کاکا خیل کی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدوار کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔ پی کے 63 نوشہرہ ضمنی الیکشن 19 فروری کو منعقد کرائے گئے تھے جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیار ولی کامیاب قرار پائے تھے۔ پی ٹی آئی امیدوار میاں عمر کاکا خیل نے الیکشن کالعدم کرنے کی درخواست دی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور آج یہ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close