میرے ساتھ جو پی ٹی آ ئی نے کیا ایسا تو ن لیگ نے بھی نہیں کیا تھا جہانگیر ترین کا شدید احتجاج

لاہور (آئی این پی ) میرے ساتھ جو پی ٹی آ ئی نے کیا،ایسا تو ن لیگ نے بھی نہیں کیا تھا،جہانگیر ترین کا شدید احتجاج،پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میرے خلاف سول مقدمات کو فوجداری مقدمات میں تبدیل کر دیا گیا ہے، ایسا تو ن لیگ نے بھی نہیں کیا تھا،ن لیگ کے دور حکومت میں بھی مجھے نوٹسز بھیجے گئے تھے اور میرے کاروبار کی مکمل چھان بین ہوئی لیکن فوجداری مقدمات نہیں بنائے گئے، اگر چھان بین کرانی ہے تو یہ ایف بی آر اور ایس ای سی پی کے مقدمات ہیں اور وہاں میں مقابلہ کرنے کو تیار ہوں، ہمیں عدالت سے انصاف ضرورملے گا، میرے خلاف کیس ایف آئی اے کا نہیں ہے، کوئی مدعی شیئر ہولڈرز میں نہیں، سب مجھ سے خوش ہیں۔سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ کوئی شیئر ہولڈر میرے خلاف مدعی نہیں سب مجھ سے خوش ہیں ،میرے خلاف مقدمہ فوجداری نہیں ، یہ کیس ایف آئی اے کا نہیں ہے ، یہ ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے کیسز ہیں ، عدالت سے انصاف ضرور ملے گا۔ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوا تو(ن)لیگ نے میرے کاروبار کی چھان بین کرکے نوٹس بھیجے لیکن(ن)لیگ نے بھی سول کیس کو فوجداری کیس نہیں بنایا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ حکومتی کمیٹیوں کی خبر ٹی وی پردیکھی لیکن ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، میں نے کہا حکومتی کمیٹی سے کوئی بات نہیں کریں گے ، عمران خان سے دیرینہ تعلق اور ایسا رشتہ ہے جو کمزور نہیں ہونا چاہیے ، میں نے اور عمران خان نے مشترکہ جدوجہد کی ہے، میری جانب سے ساتھیوں کو دعوت افطار دی گئی تھی اس سے ایک دن پہلے اسلام آباد سے کچھ لوگوں نے رابطہ کیا اور یقین دہانی کروائی کہ آپ کے گروپ کی چند دنوں میں وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close