پاک ایران تعلقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، ہم نے مند اور پشین میں ایک نئے کراسنگ پوائنٹ کا بھی آغاز کیا ہے اور اس کراسنگ پوائنٹ سے شہریوں کو فائدہ ہو گا ، دو طرفہ تجارت بھی مستحکم ہو گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے دورہ ایران سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر کے مطابق پاکستان اور ایران کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ایران کی پارلیمان کے اسپیکر سے بھی ملاقات ہوئی۔ عوامی روابط بڑھانے میں پارلیمان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مغرب میں اسلاموفوبیا کے خلاف ایرانی پارلیمان کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات زیر بحث آئے اور ملاقات میں ہم نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور ایران کے تعلقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے مند اور پشین میں ایک نئے کراسنگ پوائنٹ کا بھی آغاز کیا ہے اور اس کراسنگ پوائنٹ سے شہریوں کو فائدہ ہو گا جبکہ دو طرفہ تجارت بھی مستحکم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تہران سے مطمئن لوٹ رہا ہوں اور ایک نئے باب کا اضافہ دکھائی دے رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close