طلبا کیلئے بڑی خبر، پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کب ہوں گے؟ شیڈول جاری

لاہور(پی این آئی)محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کے 13اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت کےامتحانات 7جون سے 25جون تک منعقد کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بچوں کے امتحانات کے نتائج کی رپورٹ کارڈ 30جون کو جاری کردی جائے گی جبکہ پنجاب میں گرمی کی چھٹیاں یکم جولائی سے ہونگی۔پہلی اور دوسری جماعت کے امتحان میں زبانی سوال جواب ہوں گے، تیسری سے آٹھویں جماعت کا پیپر انشائیہ طرز کا ہوگا جبکہ امتحانات کےلیے ڈیٹ شیٹ کا باقاعدہ اعلان بعد میں کیاجائے گا۔ محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کے 13اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت کےامتحانات 7جون سے 25جون تک منعقد کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں