سابق چیف جسٹس پاکستان کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ

کراچی(پی این آئی )سابق چیف جسٹس پاکستان سعیدالزمان صدیقی کے بیٹے افنان صدیقی پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے قاتلانہ حملہ ہوا، تاہم افنان صدیقی محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے سابق چیف جسٹس پاکستان سعیدالزمان صدیقی کے بیٹے افنان صدیقی پر حملہ کیاگیا، ملزمان خیابان راحت فیز6میں بنگلے پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ بیرسٹرافنان سعیدالزمان صدیقی نے نجی ٹی وی اےآروائی نیوز سے گفتگومیں بتایا کہ رات کوایک بجکر17منٹ پرفائرنگ کاواقعہ پیش آیا، مجھےمیرادوست گھرچھوڑنےآیاتھا، ہم جیسےہی گھرکےاندرداخل ہوئےملزمان نےگھرپرفائرنگ کی۔افنان صدیقی کاکہنا تھا کمیرے ملازم نےمجھےبچانےکیلئےچھلانگ لگائی اور زمین پرگرا،فائرنگ کے بعد گولیاں گھر کی دیوار پر لگیں جبکہ اندرموجودمیرے پولیس اہلکار کیجانب سےسرکاری اسلحے سے گولی چلائی گئی لیکن ملزمان خالی پلاٹ کی جانب سے فرار ہوگئے۔سابق چیف جسٹس پاکستان کے بیٹے نے کہا کہ ہم نے فوراً ون فائیو پر فون کیااور پولیس کو صورتحال بتائی، میرا عرفان اللہ کنڈی نام کےایک شخص سےبھی 2018سےتنازع چل رہا ہے، میں وزیر اعلیٰ سندھ اور اپنے والد کے دوست ججزصاحبان کوبھی پہلے یہ باتیں بتاچکا ہوں۔انھوں نے مزید بتایا کہ عرفان اللہ کنڈی نےمری میں بھی میری والدہ پرحملہ کروایاتھا، معاملےکےحوالےسےپولیس سےبات چیت چل رہی ہے، گل خان زمین پرگرااوراس کےہاتھ پرشدید چوٹ آئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں