اسلام آباد (پی این آئی ) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان حضور نبی پاکﷺ کے فیضان سے وجود میں آیا، حضور ﷺ سے جو تعلق عمران خان کا ہے، وہ کسی مولوی یا پیر کا نہیںاور کوئی اسے چیلنج نہیں کر سکتا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قرارداد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ایک تنظیم کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے، کئی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے ان کا ساتھ دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے طور پر ہم سب کا یہ فریضہ ہے کہ ان کا موقف سنا جائے اور ایک ایسا راستہ اختیار کیا جائے جہاں خون بہانے کی بجائے معاملات ایوان میں طے کئے جا سکیں۔ قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد اس ارادے، سوچ اور فکر کی آئینہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت پر اللہ کا فرمان ہے کہ نبی ﷺ کی ذات اور شخصیت تمام اہل ایمان کی جانوں سے بڑھ کر ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جس کو مجھ سے محبت اپنے والدین اور اولاد سے بڑھ کر نہ ہو
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں