تہران ( پی این آئی) 8سال بعد ایران نے پاکستانی کینو پر عائد پابندی ختم کر دیاس موقع پروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران نے 2012 سے پاکستانی کینو پر عائد درآمدی پابندی کو ختم کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستان ہاوَس آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہے۔ یہ فیصلہ کینو کی کاشت اور کاروبار سے وابستہ پاکستانی تاجروں کیلئے ایک انتہائی خوش آئند بات ہے۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔امام خمینی انٹرنیشنل ائیرپورٹ تہران پہنچنے پر ایرانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل، ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر سید رسول موسوی، ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی اور تہران میں واقع پاکستانی سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں