شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستان میں کورونا مریضوں کیلئے 5 اعشاریہ 1 ملین ڈالر کی طبی اشیا اور سامان فراہم کیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)شاہ سلمان فلاحی وریلیف سینٹر کی جانب سے چار براعظموں میں واقع 59سے زائد ممالک کو انسان دوست اور ترقیاتی امداد فراہم کی گئی ہے، خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو1.5ملین ڈالر کی متعدد طبی اشیا اور سامان عطیہ کر دیا گیا،کورونا وائرس کی تیسری لہر نے پاکستانی عوام کو بری طرح متاثر کیا ہے، سعودی عرب کی جانب سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو فراہم کی جانے والے اس طبی امداد سے پاکستان میں اس وبائی بیماری سے نمٹنے میں مدد ملے گی، اس حوالے سے سعودی طبی امداد ، سامان حوالے کرنے کے موقع پر پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعد المالکی نے کہاکہ پاکستانی بھائیوں کی مدد کرنا سعودی قیادت کا پاکستانی عوام سے مضبوط رشتے کا اظہار ہے، سعودی امداد بلا شبہ دونوں برادر ممالک کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات کا نتیجہ اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیر اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستانی عوام سے گہری وابستگی کا اظہار ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close