اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو نواز شریف اور مسلم لیگ ن فوبیا ہے۔ پیر کو وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کے ردعمل پر اپنے ٹویٹر پیغام میںاحسن اقبال نے نے کہا کہ سلمان رشدی نے توہین آمیز کتاب 1988میں لکھی تھی اسوقت نواز شریف وزیر اعظم نہیں تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ایسی کوئی حرکت نہیں کی جیسی عمران نیازی اور انکی جماعت 2017 میں کر رہے تھے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے مذہب کارڈ پہ میرے خلاف الیکشن لڑا اور ہارا۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے تقریر میں بار بار فرمایا کہ جتنا میں مغرب کو جانتا ہوں کوئی نہیں جانتا ہے، ایسے بھاشن فرماتے ہیں جیسے ان کے علاوہ مغرب میں کوئی رہا نہ کوئی جانتا ہے؟ اتنا ہی مغرب ایکسپرٹ ہیں تو جائیں وہاں رہیں ہماری قوم کو کس بات کی سزا دے رہے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں