سابق بھارتی وزیراعظم بھی کورونا کا شکار ہو گئے

نئی دہلی(آئی این پی ) سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد ان کو آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کو دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بھارت میں آج ایک دن میں ریکارڈ کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھارت میں ایک ہی دن میں 2 لاکھ 75 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید ایک ہزار 625 افراد جان بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد بھارت میں اموات ایک لاکھ 78 ہزار سے تجاوز کر گئیں ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close