صرف وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، جہانگیر ترین نے واضح کر دیا

لودھراں(آئی این پی) پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میں اور ہم خیال گروپ کسی بھی کمیٹی سے ملاقات نہیں کریں گے، پیر کو اپنے ایک بیان میں جہانگیر ترین نے واضح کیا کہ ہمیں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے، ہم صرف ان سے براہ راست ملاقات کریں گے،خیال رہے کہ اس سے قبل جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر 30 سے زائد ارکان اسمبلی کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں چند ارکان نے مستعفی ہونے کی پیشکش کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close