وزیراعظم کے معاونین کی فوج میں اضافہ، ایک اور رہنما کو معاون خصوصی کا عہدہ دیدیا گیا

لاہور(پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی مقرر کردیا گیا ہے۔جمشید اقبال چیمہ کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔جمشید اقبال چیمہ کا تعلق لاہور سے ہے ،ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ پنجاب حکومت کی ترجمان ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close