خرچہ کرنا ہے تو کارکردگی دکھائو، وفاقی حکومت نے خرچوں کیلئے کارکردگی کی شرط رکھ لی

اسلام آباد(پی این آئی)خرچے وزیر اعظم اور کابینہ ارکان کے درمیان کارکردگی معاہدوں کے تحت دیئے گئے اہداف کے حصول سے مشروط کرنے کا فیصلہ ۔روزنامہ جنگ میں عاطف شیرازی کی شائع خبر کے مطابق آئندہ سال سے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کے خرچے اہداف کے حصول سے مشروط ہونگے،وزارت خزانہ نے سروس ڈیلیوری کی بہتری اور کفایت شعاری اقدامات کے تحت نئی حکمت عملی تیار کرلی،تمام وزارتیں اور ڈویژنز کتنا خرچہ کرسکیں گی اس کا فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔دستاویز کے مطابق آئندہ سال سے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کے خرچے اہداف کے حصول سے مشروط ہوں گے۔خرچوں کا دارومدار وزیراعظم اور کابینہ ارکان کے درمیان پرفارمنس معاہدوں کے تحت دیئے گئے اہداف کے حصول پر ہوگا۔غیر ترقیاتی اخراجات کم کئے جائیں گے اور پینشن کی ادائیگی کے نظام میں اصلاحات کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں