گرج چمک کے طوفان اور موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)موسم کی بڑی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق گرج چمک کے طوفان پشاور کے جنوب مشرق، راولپنڈی، اسلام آباد اور منڈی بہاءالدّین کے پاس موجود ہیں۔اگلے 1 گھنٹے تک اٹک ، راولپنڈی، اسلام آباد اور منڈی بہاءالدّین کے کچھ علاقوں میں گرج چمک اور 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹی کی ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کے امکانات ہیں۔ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔تازہ ترین: گرج چمک کے طوفان اس وقت جڑواں شہروں کے مغرب میں موجود ہیں اور مشرق جنوب مشرق کی سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ اگلے 2 گھنٹوں میں اٹک، ضلع چکوال کے شمالی حصّوں، ضلع راولپنڈی کے جنوبی اور مشرقی علاقوں اور جہلم میں گرج چمک کیساتھ معتدل سے تیز بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں