نویں سے بارہویں تک کے بچوں کی کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ جاری رہیں گی، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

کراچی (آن لائن )وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ این سی او سی کے اتوار کے روز ہونے والے محکمہ تعلیم کے اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزرائ￿  اور ماہرین کی مشاورت کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ بھر میں پہلی تا آٹھویں تک کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں اب یکم مئی تک کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے تدریسی عمل کو معطل رکھا جائے گا۔ البتہ اس دوران ان کلاسز کے طلبہ و طالبات کا ہوم ورک، آن لائن، واٹس اپ اور ای میل سمیت دیگر متبادل ذرائع سے تعلیمی عمل جاری رکھا جائے۔ اتوار کے روز جاری اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ ہم ملک بھر اور بالخصوص سندھ بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب و کے پی کے کے مقابلے سندھ میں کیسز کی شرح میں گو کہ کمی ہے لیکن جس طرح اس میں اضافہ ہورہا ہے وہ تشویش ناک ضرور ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ اس دوران نویں سے بارہویں تک کے بچوں کی کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ جاری رہیں گی۔ سعید غنی نے کہا کہ تمام سرکاری اور نجی اسکولز جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close