پیپلزپارٹی سوگ میں ڈوب گئی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے انتہائی قریبی ساتھی کا انتقال ہو گیا

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سیکریٹری بریگیڈئیر ریٹائرڈ امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے بریگیڈئیر ریٹائرڈ امان اللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ڈکٹیٹرشپ کے مشکل دور میں پارٹی میں اہم ذمہ داریاں سرانجام دیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی انتظامی صلاحیتیں اور نظریاتی وفاداری مثالی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ برگیڈیئر امان اللہ مرحوم کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔ پی پی پی چیئرمین نے مرحوم بریگیڈئیر ریٹائرڈ امان اللہ کے لیئے جنت الفردوس میں بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close