پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے سکولوں کی بندش کے فیصلے کو مسترد کردیا

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس نے تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی وزراء تعلیم کو تعلیم دشمنی پر ایوارڈ ملنا چاہئے گرینڈ الائنس نجی تعلیمی اداروں کے دفاع کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں وفاق اور صوبائی محکمہ تعلیم ملک میں تعلیمی نظام کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں نجی تعلیمی اداروں کو اعتماد میں لئے بغیر کسی فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے گرینڈ الائنس آج اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی ان خیالات کا اظہار بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس کے ترجمان نظر بڑیچ نے ’’آن لا ئن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے بین الصوبائی وزراء تعلیم کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تمام نجی تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند محکمہ تعلیم کو چلانے میں ناکام ہیں انہیں محکمہ حیوانات کا قلمندان دینا چاہئے گرینڈ الائنس نجی تعلیمی اداروں کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا محکمہ تعلیم ملک بھرمیں تعلیمی نظام کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں گرینڈ الائنس کا آج اجلاس منعقد ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ نجی تعلیمی اداروں کا معاشی قتل عام ہو رہا ہے اگر فیصلہ پر نظرثانی نہ کی گئی تو مستقبل میں نجی تعلیمی ادارے حکومت کیساتھ عدم تعاون کا فیصلہ کر سکتے ہیں ہم لاکھوں طلباء کے مستقبل کو دائو پر نہیں لگا سکتے کورونا ویکسیئن دینے کے بجائے تعلیم دشمنی کے اقدامات کو مستردکرتے ہیں محکمہ تعلیم کا اپنا موقف ہے اور نہ ہی کوئی ویژن اس سلسلہ میں انتظامیہ کی جانب سے اگر کسی ادارے کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت ردعمل سامنے آئے گا سرکاری سکولز تاحال کتب سے محروم ہیں جس کا سارا نزلہ نجی تعلیمی اداروں پر گرایا جارہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں