شہباز شریف کی ضمانت کا فیصلہ نائب قاصد نے سنایا ،تہلکہ خیز دعویٰ‎‎

لاہور(پی این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ شہباز گل نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق فیصلے پرجھوٹ بولا ، اب پکڑا گیا تو وہ رو رہے ہیں ، صبح سے ان کا رونا پیٹنا دیکھ رہے ہیں، شہباز شریف کی ضمانت کا فیصلہ جج صاحبان نے نہیں، نائب قاصد نے سنایا تھا ۔ شہباز گل نے کہا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ضمانت پر لاہور ہائی کورٹ کے 2 ججز کے فیصلے عوام کے سامنے ہیں اور شہباز شریف کو ضمانت نہ ملنے پر اب یہ لوگ رو رہے ہیں۔ قبل ازیں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ غیر جمہوری کلچر کو فروغ دینے والے عناصر ملک کے سب سے بڑے دشمن ہیں،بد عنوانیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے دھمکیوں کی سیاست مزید نہیں چلے گی بلکہ سابق حکمرانو ں کو اپنی سیاسی اور مالیاتی بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کا حساب دینا ہوگا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)گزشتہ تیس سال سے دولت کے انبار جمع کرنے کی سیاست کر رہی ہے،سرکاری اداروں کو دھمکیوں اور حملوں کے ذریعے نشانہ بنانے کے حوالے سے مسلم لیگ (ن)کے رہنما خاصی شہرت رکھتے ہیں کیونکہ یہ ان کا سیاسی کلچر ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سیاسی ہتھکنڈے استعمال کرنے والے عناصر کسی ملکی مفاد میں نہیں بلکہ اپنے سیاسی آقائوں کی جائیدادوں اور مالی مفادات کے تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں۔‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں