سپریم کورٹ کی جانب سے بحالی کے حکم کے22 روزبعد بھی بلدیاتی ادارے غیر فعال ؟ کیوں

اسلام آباد (آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ ملک میں قانونی کی حکمرانی نہیں ، سپریم کورٹ کی جانب سے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے حکم کے باوجود 22 روز گزرنے کے بعد بھی غیر فعال ہیں،صوبائی حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی ،۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حالت یہ ہو چکی ہے کہ سپریم کورٹ نے 25.3.21 کو پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال کئے مگر صوبائی حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی ، اسے اس کی کوئی پرواہ نہیں-بلدیاتی ادارے سپریم کورٹ کے فیصلے کے 22 روز گزرنے کے بعد بھی غیر فعال ہیں – انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی بے توقیری اس سے زیادہ کیا ہو گی؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close