پیپلز پارٹی سے ناراضگی کے بعد مریم نواز نے سندھ کے بڑے شہر میں جانےکی تیاری کر لی

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 24 اپریل کو تین روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گی۔کراچی میں مریم نواز این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں (ن)لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کی انتخابی مہم میں حصہ لینے آئیں گی۔ اتوار کو ذرائع کے مطابق تین روزہ دورے میں مریم نواز،ریلیوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب کریں گی۔پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد سندھ میں مریم نوازکا یہ پہلا شو آف پاور ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close