سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، رمضان پیکج کے تحت کتنی اضافی تنخواہ دی جائیگی؟ تجویز دیدی گئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں ملازمین کی 25 فیصد تنخواہوں میں اضافے کی سمری وزراتی کمیٹی کو ارسال کردی ہے۔ پہلی تجویز دی گئی ملازمین کو3 ماہ کی تنخواہ 10 فیصد اضافے سے دی جائے، دوسری تجویز2 ماہ کی تنخواہ 15 فیصد اضافے جبکہ تیسری تجویزرمضان پیکج کے تحت ایک ماہ 25 فیصد اضافی تنخواہ دے دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری کے زیرصدارت سب کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاق کی طرز پر پنجاب میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب، سیکرٹری خزانہ اور ملازمین اتحاد تنظیموں اور ایپکا کے قائدین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سب کمیٹی نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق 3 سفارشات وزراتی کمیٹی کو ارسال کردی ہیں۔سب کمیٹی نے اپنی سفارشات میں پہلی تجویز دی کہ ملازمین کو3 ماہ کی تنخواہ 10 فیصد اضافے سے دی جائے، دوسری تجویز کے تحت ملازمین کو2 ماہ کی تنخواہ 15 فیصد اضافے کے ساتھ دی جائے۔اسی طرح تیسری تجویز دی گئی کہ رمضان پیکج کے تحت ملازمین کو ایک ماہ 25 فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہ دے دی جائے۔ یاد رہے ملازمین اتحاد تنظیموں اور ایپکا پنجاب نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو مارچ سے 25 فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہ دی جائے۔ جس کے تحت مارچ سے جون تک کی تنخواہ 25 فیصد اضافے سے دی جائے گی۔ سب کمیٹی نے تمام سفارشات وزراتی کمیٹی کو ارسال کردیں۔واضح رہے مہنگائی کے باعث سفید پوش طبقے بالخصوص سرکاری ملازمین کیلئے نظام زندگی چلانا شدید مشکل ہوگیا ہے، ماہ رمضان کے دوران ہی مہنگائی میں اضافہ ہوگیا اور مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 18 اعشاریہ 89 فیصد تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کے آغاز میں ہی مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.54 فیصد اضافہ ہوگیا اور مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 18 اعشاریہ 89 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close