اسلام آ باد (آئی این پی ) ن لیگ کے تاحیات قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کا معاملہ مولانا پر چھوڑ تے ہوئے کہا ہے کہ آپ پر پوری طرح اعتماد ہے ہم اب بھی پی ڈی ایم کو متحد دیکھنا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہیں ہونی چاہیے،پی ڈی ایم کو متحد رکھنے کے لیے پیپلز پارٹی کی قیادت سے بھی رابطے میں ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماوں نے رمضان کے بعد پی ڈی ایم کی تحریک کو تیز کرنے اور ضمنی الیکشن میں حکومت کی عوام میں غیر مقبولیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ، مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف نے رمضان المبارک کے بعد حکومت مخالف تحریک کو تیز کرنے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کی صحت بارے دریافت کیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں کی ایک دوسرے کو رمضان کی بھی مبارک باد دی ہے اور پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی۔ نوازشریف نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کا معاملہ مولانا پر چھوڑ دیا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ آپ پر پوری طرح اعتماد ہے ہم اب بھی پی ڈی ایم کو متحد دیکھنا چاہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہیں ہونی چاہیے۔ ن لیگ کے تاحیات قائد نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اپنے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا پی ڈی ایم کو متحد رکھنے کے لیے پیپلز پارٹی کی قیادت سے بھی رابطے میں ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں