رمضان المبارک میں سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟

ریاض(آئی این پی ) عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سعودی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑے اور نرخ کم ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں سونے کی مارکیٹوں میں کم قیمتوں میں سونا دستیاب رہا۔ 24 قیراط کا ایک گرام سونا 209.30 ریال میں فروخت ہوا۔ اسی طرح مملکت میں 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 183.14 ریال رہی۔ 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 156.98 ریال ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ14 قیراط ایک

گرام سونے کی قیمت 122.09 ریال رہی۔ 1 اونس سونا 6513.75 ریال میں بیچا گیا۔ سعودی عرب میں 21 قیراط کے 8 گرام سونے کے بسکٹ کی قیمت جمعرات کو 1465.11 ریال ریکارڈ کی گئی۔ پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہو گیا، امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی کراچی (آن لائن)انٹر بینک میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید5پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 152.75روپے سے گھٹ کر152.70روپے اور قیمت فروخت 152.85روپے سے گھٹ کر152.80روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید152.60روپے اور قیمت فروخت 152.90روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید بغیر کسی تبدیلی کے182روپے اور قیمت فروخت183.50روپے برقرار رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید209.50روپے اور قیمت فروخت211روپے مستحکم رہی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی کا رجحان غالب رہا کراچی (آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی کا رجحان غالب رہااورکے ایس ای100انڈیکس 75.45پوائنٹس کے اضافے سے45305.63پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 56.55فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمائے میں 62کروڑ49لاکھ روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا  تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 50.08فی صد کم رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میں تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس45467پوائنٹس کی بلند سطح  پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دبائوبڑھ گیا جس کے باعث انڈیکس 45400پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی

لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان کاروبار کے اختتام تک  برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 75.45پوائنٹس کے اضافے سے45305.63پوائنٹس کی سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس28.18پوائنٹس کے اضافے سے18537.78پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس39.18پوائنٹس کے اضافے سے 30722پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 366کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 207کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 139میں کمی اور20میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب3ارب 87کروڑ81لاکھ روپے سے بڑھ کر79کھرب4ارب50کروڑ30لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے سیپ ہائرٹیکس58.28روپے کے اضافے سے933.33روپے اوربہانیرو ٹیکس54.90روپے کے اضافے سے949.90روپے ہوگئی جب کہ پاک ٹوبیکو37.97روپے کی کمی سے1500روپے اوروائتھ پاک29روپے کی کمی سے970روپے ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close