دھرنے اور مظاہرے روکنے کے لئے دفعہ 144نافذ کردی گئی

کراچی(آئی این پی)محکمہ داخلہ سندھ نے 11مقامات پر دھرنے اور مظاہرے روکنے کے لئے دفعہ 144نافذ کر دی ہے، پابندی کا اطلاق ہفتہ 17 اپریل سے اگلے دو ماہ کے لئے ہوگا،محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے جن علاقوں میں دھرنے اور مظاہرے روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں نیشنل ہائی وے، انڈس ہائی وے، ریلوے ٹریک اور متصل علاقے شامل ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق اندورن شہروں کو جانے والی

شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنے دینے پر بھی پابندی ہوگی، کراچی میں نادرن بائی پاس، ماڑی پور روڈ، حب ریور روڈ او رشاہراہ عثمان پر احتجاج کرنے پر پابندی ہوگی،اس کے علاوہ کراچی کی شاہراہ فیصل اور لیاری ایکسپریس وے پر احتجاج اور دھرنے سمیت ریلیاں نہیں نکالی جا سکیں گی۔ پابندی کے باعث ان مقامات پر دھرنے، ریلیاں اور احتجاج نہیں کیا جا سکے گا۔ حکومت کا بڑا اعلان، ملک میں ایک اور اہم ترین موٹروے تعمیر کرنے کی خوشخبری سنا دی سکھر(آن لائن)وفاقی وزیر اسد عمر نے کامیاب نوجوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر حیدر آباد موٹروے جلد تعمیر ہو گا، ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو ٹیکنکل ٹریننگ دی جائے گی۔ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،پاکستان میں سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبہ سندھ ہے۔ صوبے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سب سے زیادہ ہے، چند ماہ پہلے سندھ کے دارالحکومت کیلئے تاریخی پیکج دیا گیا جس میں نوجوانوں کیلئے بڑے بڑے فیصلے کئے ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت تھی سندھ کے اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکجز کی تیاری کی جائے، اسد عمر سکھر (آن لائن)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت تھی سندھ کے اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکجز کی تیاری کی جائے، پیکج میں سندھ کے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز کی ٹریننگ دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے سندھ کو ہرقسم کے قدرتی وسائل سے نوازا ہے ، سندھ میں کسی چیزکی کوئی کمی نہیں ہے، وزیراعظم کی ہدایت تھی سندھ کیاضلاع کیلئے ترقیاتی پیکجزکی تیاری کی جائے، سندھ پیکج 446ارب روپے کا ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کیلئے اگلے ہفتے سے منظوری ہوجائے گی ، مرادسعید ذاتی حیثیت میں اس منصوبے کی نگرانی کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں بجلی کے ترسیل کا نظام نہیں بنایاگیا، گیس پیدا کرنیوالا سب سے بڑا صوبہ سندھ ہے، آج

بھی سندھ کے اضلاع میں گیس نہیں پہنچ رہی ہے، سندھ کیلئے52ارب کے منصوبے گیس کے ہیں جو دوسال میں مکمل ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کے ووٹ سے آنیوالی صوبائی حکومت مشکلات پیدا کرتی ہے ، سندھ حکومت نئی گاج ڈیم کیلئے مزید پیسہ لگانے کو تیار نہیں ، وزیراعظم نے فیصلہ کیا نئی گاج ڈیم کیلئے وفاق رقم فراہم کریگا، 28800 ایکڑ زمین کوپانی مہیاکرنیکایہ منصوبہ وفاقی وسائل سے مکمل کریں گے۔اسد عمر نے کہا کہ اس پیکج میں سندھ کے نوجوانوں کیلئے بڑے فیصلے کئے گئے ہیں، سکھر ،لاڑکانہ ، گھوٹکی جیکب آباد، بدین اوردیگر اضلاع بھی شامل ہیں، سندھ کے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز کی ٹریننگ دی جائے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 25 ہزار بچیوں سمیت تقریباً ایک لاکھ نوجوانوں کھیلوں کی سہولتوں سے مستفید ہوں گے ، سندھ کا بچہ بچہ ہونہار ہے، اسے ہنرسکھا دیں تودنیا سے مقابلہ کرسکتاہے، 1لاکھ 30ہزار نوجوان کھیلوں کی فیسلٹیز ان اضلاع سے حاصل کررہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ سندھ کی 12لاکھ کی آبادی کو آپٹک فائبر سے کنکٹ کرنے جارہے ہیں، سندھ میں پارسپورٹ بنوانے کیلئے اب لوگوں کو باہر جانا نہیں پڑے گا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مشن لندن اورسوئٹزرلینڈ میں جائیداد بنانا نہیں ہے ، عمران خان کا مشن ہے پاکستانیوں کی زندگی کو بہتر کرناہے، ترقیاتی کاموں سے سندھ میں ترقی کا خواب پورا ہوتا نظر آئیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close