پی ٹی آئی کے ایم این اے جمیل احمد نے ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

کراچی(آئی این پی)کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے رکن جمیل احمد کے 2ملازم بھائیوں پر ایم این اے کو دھمکیاں دینے اور رقم واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا، نجی ٹی وی کے مطابق کام کرنے سے انکار پرپی ٹی آئی کے ایم این اے کیپٹن(ر) جمیل احمد کے 2ملازم بھائیوں پر ملیر کینٹ تھانے میں جمیل احمد کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،ملازم اشرف اور اس کے بھائی افضل کے خلاف مقدمہ

ایم این اے کو دھمکیاں دینے اور دھوکہ دہی کرنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا،مدعی نے بتایا کہ ماہ جنوی میں اشرف نے شادی کا بہانہ بناکر ایم این اے سے 15ہزار روپے تنخواہ اور10ہزار روپے ادھار لیکر گیا اور جب اس سے رابطہ کیا گیا تو اس نے ادھار کی رقم واپس کرنے اور واپس آنے سے منع کردیا،مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے بھائی محمد افضل نے فون پر ایم این اے کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں اور گالم گلوچ بھی کی،دوسری جانب ملزمان کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے افضل کو کیپٹن (ر)جمیل نے جھوٹی ایف آئی آر درج کرواکر بند کروایا ہے جبکہ گرفتار ملزم کی والدہ کا کہنا ہے کہ جمیل احمد ظالم آدمی ہے اور میرے بیٹے کو گالم گلوچ کرتا تھا جس کے باعث وہ نوکری چھوڑ کر آیا۔ پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہو گیا، امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی کراچی (آن لائن)انٹر بینک میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید5پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 152.75روپے سے گھٹ کر152.70روپے اور قیمت فروخت 152.85روپے سے گھٹ کر152.80روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید152.60روپے اور قیمت فروخت 152.90روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید بغیر کسی تبدیلی کے182روپے اور قیمت فروخت183.50روپے برقرار رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید209.50روپے اور قیمت فروخت211روپے مستحکم رہی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی کا رجحان غالب رہا کراچی (آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی کا رجحان غالب رہااورکے ایس ای100انڈیکس 75.45پوائنٹس کے اضافے سے45305.63پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 56.55فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے

نتیجے میں مارکیٹ کے سرمائے میں 62کروڑ49لاکھ روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا  تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 50.08فی صد کم رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میں تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس45467پوائنٹس کی بلند سطح  پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دبائوبڑھ گیا جس کے باعث انڈیکس 45400پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان کاروبار کے اختتام تک  برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 75.45پوائنٹس کے اضافے سے45305.63پوائنٹس کی سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس28.18پوائنٹس کے اضافے سے18537.78پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس39.18پوائنٹس کے اضافے سے 30722پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 366کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 207کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 139میں کمی اور20میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب3ارب 87کروڑ81لاکھ روپے سے بڑھ کر79کھرب4ارب50کروڑ30لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے سیپ ہائرٹیکس58.28روپے کے اضافے سے933.33روپے اوربہانیرو ٹیکس54.90روپے کے اضافے سے949.90روپے ہوگئی جب کہ پاک ٹوبیکو37.97روپے کی کمی سے1500روپے اوروائتھ پاک29روپے کی کمی سے970روپے ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close