مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پر بڑا کیش اینڈ کیری سیل کردیاگیا

فیصل آباد(آن لائن) مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پر سٹی کیش اینڈ کیری کو سیل کرادیا۔ دوران پرائس چیکنگ کیش اینڈ کیری پر چینی کی قیمت کو چیک کیا اور اوورچارجنگ پرکیش اینڈ کیری کو اپنی نگرانی میں سیل کرادیا۔آن لائن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے شہر بھر میں 40 سے زائد انسپکشنز کرکے کھانے پینے کی مختلف اشیائے ضروریہ مقررہ سرکاری نرخوںسے زائد پر فروخت اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے

کی پاداش میں دکانداروں کو50 ہزار روپے کے جرمانے بھی کئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ اوورچارجنگ سے بازرہیں بصورت دیگر دوران چیکنگ مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے والوں کی دکانیں نہ صرف سیل بلکہ پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت جرمانے اور دیگر سزائیں بھی دی جائیں گی۔۔۔۔

معیشت کے میدان سے بڑی خبر،پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنے ارب ڈالر کا اضافہ ہو گیا؟

کراچی (پی این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 2 سے 9 اپریل کے دوران 2.57 ارب ڈالر اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر 23.22 ارب ڈالر ہوگئے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2اپریل سے 9 اپریل کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.54 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اس وقت ملک مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 22 کروڑ ڈالر ہیں جن میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس 16 ارب 10 کروڑ ڈالر جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 11 کروڑ ڈالر ہیں۔ بینک حکام کا کہنا ہے کہ 2 سے 9 اپریل کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.57 ارب ڈالر اضافہ ہوا جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.83کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close