حلیم عادل شیخ پر فردِ جرم عائدکر دی گئی، اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی کا صحت جرم سے انکار

میرپور ماتھیلو (آئی این پی ) میرپور ماتھیلو کورٹ نے 2019میں کارسرکارمیں مداخلت کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کو کارسرکارمیں مداخلت کے مقدمے میں میرپور ماتھیلو کورٹ میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے 2019میں کارسرکارمیں مداخلت کے مقدمے میں حلیم عادل شیخ پر فردجرم عائد کردی تاہم اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے

کہا میرے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیاہے۔ عدالت نے مدعی پولیس افسر کی عدم پیشی پرسماعت26 مئی تک ملتوی کردی۔۔۔۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن کے 100 بستروں کے ہسپتال کا افتتاح کر دیا

راولپنڈی(پی این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نےراولپنڈی میںفوجی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 100 بستر کے ہسپتال اور اسکول آف نرسنگ کا افتتاح کردیاہے۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا جہاں فوجی فاؤنڈیشن آمد پر ایم ڈی اور سی ای او وقار احمد ملک نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو فوجی فاونڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے معیاری خدمات کے لیے فوجی فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی فاؤنڈیشن سے مستفید ہونے والے 80 فیصد مریض شہدا اور غازیوں کے لواحقین ہیں جب کہ فوجی فاؤنڈیشن کے رفاہی کاموں سے 90 لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close