پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی کا امکان؟

اسلام آباد(پی این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے پندرہ روزہ نظام کے تحت کل 16 اپریل سے نئی قیمتوں کا نفاذ ہو گا۔ متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ اب کی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔اوگرا کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔ان ذرائع کے مطابق اوگرا نے اپنی سمری میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی ہے

جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل 2،2 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ اوگرا کی سمری پر حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔۔۔۔۔

صدقہ فطر، کم از کم رقم 140روپے فی کس مقرر، جو، کھجور، کشمش کے حساب سے کتنا صدقہ فطر بنتا ہے؟ تفصیل جانیئے

کراچی(آئی این پی)سابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کیا ہے، صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم رقم 140روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔مفتی منیب الرحمن کے مطابق گندم کے حساب سے صدقہ فطر کی رقم 140روپے فی کس، جو کے حساب سے 320 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے جبکہ کھجور کے حساب سے صدقہ فطر کی رقم 960روپے فی کس، کشمش کے حساب سے1920روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔کفارہ صوم کے لیے 60 مساکین کو کھانا کھلایا جا سکتا ہے، جبکہ اہل ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کرسکتے ہیں۔صدقہ فطر جسے فطرانہ یا فطرہ بھی کہتے ہیں، اسے بدنی زکو بھی قرار دیا گیا ہے جو صاحبِ استطاعت افراد کی جانب سے رمضان المبارک میں نماز عید الفطر سے قبل مستحق افراد کو دینا واجب ہے۔فرض روزہ کسی بھی وجہ سے توڑ دینے پر کفارہ صوم یعنی روزے کا کفارہ ادا کرنا لازم ہے۔۔۔۔ سینئر ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو بھی رہائی کی خوشخبری سنا دی گئی لاہور(پی این آئی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ کچھ دنوں میں خواجہ آصف بھی باہر آجائیں گے، حکومت کے احتساب کا بیانیہ کہاں جائے گا؟ شہبازشریف کی اوپن شٹ کیس میں ضمانت

ہوگئی، عمران خان سے عوام سوال پوچھیں گے اگر ان کیخلاف کیس سچے ہیں سزا کیوں نہیں ہوئی؟انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہبازشریف کی جب ضمانت اپلائی کی گئی تو یہ تھا کہ پہلے حمزہ شہباز کی ہوگی۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کیخلاف اتنا اوپن شٹ کیس ہے کہ دنیا کا کوئی بندہ ضمانت نہیں لے سکتا، یہ ملک کو کس طرف لے کر جارہے ہیں؟ تین وزیراعظم پکڑے گئے کسی سے پیسا وصول نہیں کیا، ایف آئی اے اور نیب لانڈری ہے، آصف زرداری کے سارے کیسز کلیئر ہیں ۔کچھ دنوں میں خواجہ آصف بھی باہر آجائیں گے، لیکن احتساب کا بیانیہ کہاں جائے گا؟ پھر قوم کا تین سال کیوں ضائع کیا؟ نوازشریف، شہبازشریف، جتنے لوگ جیلوں میں رہے ان کے پیسوں کا حساب نکالا جائے۔عوام عمران خان سے سوال پوچھیں گے کہ احتساب کیوں نہیں ہوا؟ کیس سچے ہیں سزا کیوں نہیں ہوئی؟ اگر کیس جھوٹے ہیں تو پرچے خارج کیوں نہیں ہوئے؟ واضح رہے لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی ضمانت منطور کرتے ہوئے پچاس ، پچاس لاکھ روپے کے دو مچلکوںکے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر سید فیصل رضا بخاری نے دلائل دیے۔ وکیل شہباز شریف نے بتایا کہ یہ نیب کی بدنیتی ہے کہ بار بار گرفتار کررہے ہیں، شہباز شریف قومی اسمبلی میں قائد حزب ہیں،آئینی ذمہ داری پوری نہیں کرپا رہے ، شہباز شریف 70سال کے ہیں،انہیں مختلف بیماریاں لاحق ہیں۔سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ کچھ دنوں میں خواجہ آصف بھی باہر آجائیں گے، حکومت کے احتساب کا بیانیہ کہاں جائے گا؟ شہبازشریف کی اوپن شٹ کیس میں ضمانت ہوگئی، عمران خان سے عوام سوال پوچھیں گے اگر ان کیخلاف کیس سچے ہیں

سزا کیوں نہیں ہوئی؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close