شوگر بحران شدت اختیار کرگیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر دو کلو چینی خریدنے کیلئے کیا شرط عائد کر دی گئی؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے دارالحکومت میں شوگر بحران شدت اختیار کرگیا۔ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مارکیٹوں سے چینی غائب ہوگئی۔ لاہور میں پہلے روزے کو ہی مارکیٹ سے چینی غائب ہوگئی۔ اکبری منڈی جانے والے دکانداروں کو بھی خالی ہاتھ لوٹنا پڑا جس کی وجہ سے شہر میں چینی کا

بحران پیدا ہوگیا ہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ جب انہیں منڈی سے ہی چینی نہیں ملی تو وہ اپنی دکانوں پر کہاں سے لا کر بیچیں گے۔ دوسری جانب یوٹیلٹٰی سٹورز پر “سخت شرائط” کے ساتھ چینی فروخت کی جارہی ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر دو کلو چینی کیلئے 1500 روپے کا دوسرا سامان خریدنا لازمی قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close