طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا تو حالات بہتر ہوئے، وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کے حوالے سے واضح موقف دیدیا

سرگودھا (پی این آئی) جہانگیر ترین کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں لانے سے حالات بہتر ہوئے،میں کیا کرتا انہوں نے کارٹل بنا کر عوام کو لوٹا ہے ، کسی کو تحفظات ہوں تو بات کر سکتا ہوں ۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران جہانگیر

ترین سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سوا سال میں اچانک چینی کی قیمت 26 روپے اوپر چلی گئی، ساٹھ ستر شوگر ملوں کی جیبوں میں 140 ارب روپے چلے گئے، میں کیا کرتا انہوں نے کارٹل بنا کر عوام کو لوٹا ہے ، عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ، سب کی بات سننے کے لیے تیار ہوں لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ غریب اور امیر کے لیے الگ الگ قانون ہو، کسی کو تحفظات ہو تو بات کر سکتا ہوں ، جن لوگوں نے اربوں روپے کرپشن کی ان کے شواہد موجود تھے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کبھی کمزور طبقے کے بارے میں سوچا ہی نہیں گیا ، معاشرہ سزا نہیں دے گا تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ، مدینہ کی ریاست بننے سے قبل حالات خراب تھے ، طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا تو حالات بہتر ہوئے ، ملک میں مہنگائی ایک بڑے مسئلے کی چھوٹی وجہ ہے ، رمضان پیکیج خود مانیٹر کر رہا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں