وزیراعظم عمران خان پر نیب کو کنٹرول کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نیب تفتیشی نہیں انتقامی ادارہ بن چکا، وزیراعظم اور شہزاد اکبر نیب کو کنٹرول کر رہے ہیں، شہباز شریف پر ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہ ہوسکی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نیب پنجاب کے ایک بھی منصوبے میں شہباز شریف پر کرپشن کا الزام ثابت نہیں کرسکا، 3 سال سے روا رکھے جانیوالا ظلم اب مٹے گا، آٹا، چینی چوروں نے

عوام کی زندگی اجیرن کر دی، نااہل ٹولے سے چھٹکارا پانا ناگزیر ہوچکا، حکومت نے قوم کا اخلاق اور سیاسی روایات بھی چوری کیں، اس ٹولے کو ہر قیمت پر ملک سے دور ہونا چاہیے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے نیک نیت سے پنجاب کی خدمت کی، انہوں نے عمر کے اس حصے میں اور کینسر کے مریض ہوتے ہوئے 7 سال قید میں گزارے، معاشرہ اس انصاف کی وجہ سے قائم ہے جو مل رہا ہے، تاخیر سے انصاف ملا پھر بھی ہم شکر ادا کرتے ہیں، اگر عدلیہ موجود نہ ہو تو معاشرہ افراتفری کا شکار ہو جائے، آج مسلم لیگ ن، نواز شریف اور شہباز شریف کا بیانیہ سرخرو ہوا ہے، اب ظلم کے مٹنے کا وقت آ چکا ہے۔۔۔۔

نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزائوں میں کمی کا ایک بڑا موقع قریب آ گیا

اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی احتساب عدالت سے سزائوں کے خلاف اپیلیں جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی احتساب عدالت سے بریت کے خلاف نیب اپیل سماعت کے لیے مقرر کردیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ سابق وزیر اعظم نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کی احتساب عدالت سے سزاں کے خلاف اپیلوں جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی احتساب عدالت سے بریت کے خلاف نیب اپیل پر28 اپریل کو سماعت کرے گا۔تمام اپیلوں کو یکجا کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے، یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوقید اورجرمانے کی سزاں کا فیصلہ سنایا تھا، العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف اور سزا سنائی گئی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا گیا تھا،نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے جبکہ نیب نے العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کے دونوں عدالتی فیصلوں کو چیلنج کیا،نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف جبکہ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں بوا شریف کی سزا بڑھانے کی اپیل دائر کررکھی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close