آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، افغان امن مذاکرات کے حوالے سے اہم بات چیت، حکمت عملی پر مشورہ

راولپنڈی( آن لائن)امریکی وزیر خارجہ انڈونی جے بلنکن اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پاک امریکہ تعلقات سمیت علاقائی ،سلامتی کی صورت حال پر بات چیت ہوئی ۔ترجمان افواج پاکستان کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی سلامتی کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر افغان امن عمل کے حوالے سے ہونے والے تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس کے علاوہ دونوں

ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی ۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ایسے افغان امن عملکی حمایت جاری رکھے گا جس کے افغان مالک ہوں،افغان قیادت اس کو لیکر آگے بڑھے اور اس کے لئے تمام شراکت داروں کے درمیان باہمی اتفاق رائے ناگزیر ہے ،امریکی وزیر خارجہ نے علاقے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی دوہرایا ۔ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورت حال اور افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے ساتھ ساتھ افغان طالبان کے موقف اور ترکی میں ہونے والی افغان امن کانفرنس سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔۔۔۔۔۔۔

وقت کا پہیہ الٹا چل پڑا،شہباز شریف کے دست راست کو تین سال بعد جیل سے رہائی مل گئی

لاہور (پی این آئی) وقت کا پہیہ الٹا چل پڑا، اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات میں تین سال سے جیل میں بند مسلم لیگ ن کے صدر، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کت دست راست لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سا بق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ تین سال بعد ضمانت پر رہا ہوگئے۔گذشتہ روز لاہر ہائیکورٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ آج لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے احد چیمہکی درخواست ضمانت پر 7 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قراردیا کہ ملزم کو پراسیکیوشن کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، ریفرنس کی سماعت 66 بار ملتوی ہوئی اور ٹرائل کے مکمل ہونے میں مزید کئی سال لگ سکتے ہیں لہٰذا ملزم کو اتنا لمبا عرصہ سزا کے بغیر جیل میں نہیں رکھا جاسکتا، احتساب عدالت کی آرڈر شیٹ سے تاخیر کے ذمہ دار دونوں فریق ہیں۔عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ غیر ضروری تاخیر پر عدالتی فیصلے موجود ہیں اور عدالتی فیصلوں کی نظیر میں تاخیر ضمانت کا بہترین جواز ہے۔فیصلہ آنے پر احتساب عدالت نے 50،50 لاکھ روپے دو مچلکوں پر احد چیمہ کی روبکار جاری کردی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close