اسلام آباد(این این آئی )نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے ملک میں کورونا کی شدت میں اضافے کے باعث سخت ایس او پیز کے ساتھ وسیع لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر قسم کی سماجی اور ثقافتی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی،ہر طرح کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی ہوگی، سینما، مزارات اور پبلک پارکس مکمل طور پر بند رہیں گے،بازار شام 6 بجے تک بند کردیئے جائیںگے،ہفتہ اور اتوار کاروبار بند رہے گا،ملک بھر میں نماز تراویح کھلے مقامات پرادا کی جائیں،وفاق کی اکائیاں اضلاع اورشہروں میں بیماری کا پھیلاؤ دیکھ کر اقدامات لے سکتی ہیں،بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس 20 اپریل کو ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں