لاہور (پی این آئی )لاہورہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کرلی،عدالت نے 50 ، 50 لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا،شہباز شریف کی رہائی کل متوقع ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی،نیب پراسیکیوٹر فیصل بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف نے 1990 میں 14 اعشاریہ 865 ملین کے اثاثے ڈیکلیئر کئے،2009 میں انہوں نے اپنی جائیداد کی تقسیم کی،نیب پراسیکیوٹرنے کہاکہ اس کے تحت رمضان شوگرمل شہبازشریف کے حصے میں آئی ،113 کروڑ40 لاکھ کے شیئر حصے آئے جو بچوں کو دے دیئے،چوہدری شوگرمل نوازشریف اورعباس شریف کے حصے میں آئی ،2018 میںشہبازشریف خاندان کے اثاثے7 ارب32 کروڑ کے ہو گئے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں