پاکستان میں 6 مقامات پر 3 مرلے کے کم قیمت گھر، وزیراعظم عمران خان آج منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان ضلع سرگودھا پنجاب میں آج نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت کم لاگت ہاوسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود ہوں گے۔ ضلع سرگودھا میں 6 مقامات پر 3 مرلہ کے کل 1,175 گھر بنائے جائیں گے۔ حکومت پنجاب اس منصوبے کے لیے زمین مہیا کرے گی اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔ تعمیراتی کام فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن پایہ تکمیل تک

پہنچائے گی۔ بینک آف پنجاب مارٹگیج کی سہولت کا ذمہ لے گی جس کی بدولت مستحق افراد گھر کی کل قیمت آسان اقساط میں ادا کر سکیں گے۔ اس منصوبے میں گھروں کی آلاٹمنٹ کے لیے نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی مستحق افراد میں قرہ اندازی کے ذریعے گھر الاٹ کرے گی۔ اس منصوبے کے لیے 33,528 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔۔۔۔

بلاول بھٹو نئےسیاسی دوستوں کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے

کراچی (پی این آئی) اپوزیشن جماعتوں کے بڑے اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد بلاول بھٹو نئے دوستوں اور اتحادیوں کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے ہیں۔ کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے راجہ ہاؤس میں پیر پگارا سے ملاقات کی۔دوسری جانب فنکشنللیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پیر پگارا کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیااور مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں فنکشنل لیگ کے صوبائی صدر اور سابق وفاقی وزیر سید صدرالدین شاہ راشدی بھی موجودتھے ، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں