کراچی (پی این آئی) اپوزیشن جماعتوں کے بڑے اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد بلاول بھٹو نئے دوستوں اور اتحادیوں کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے ہیں۔ کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے راجہ ہاؤس میں پیر پگارا سے ملاقات کی۔دوسری جانب فنکشنل
لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پیر پگارا کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیااور مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں فنکشنل لیگ کے صوبائی صدر اور سابق وفاقی وزیر سید صدرالدین شاہ راشدی بھی موجودتھے ، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔۔۔۔۔
بڑے شہر میں سب اچھا،رکاوٹیں ختم، سڑکیں کھل گئیں، ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہو گئی
کراچی (پی این آئی) تین روز سے جاری احتجاج ختم ہونے کے بعد بند کراچی شہر کی سڑکیں کھل گئیں اور ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہوگئی۔کراچی کی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بلدیہ حب ریور روڈ پر جاری احتجاج ختم ہونے کے بعد روڈ کوٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے اور شہر میں اس وقت صورتحال معمول پر آگئی ہے اور کہیں پر بھی روڈ ٹریفک کے لیے بند نہیں ہے۔شہر میں گزشتہ روزشدید کشیدگی رہی۔ شاہراہ فیصل اسٹارگیٹ پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جب کہ مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا،کورنگی ڈھائی نمبر پر مظاہرین کے پتھراؤ سے ایس ایچ او سعودآباد اور 5 اہلکار بھی زخمی ہوگئے جب کہ موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر جانے والے بھی کئی افراد زخمی ہوئے اس دوران مظاہرین نے کئی موٹر سائیکلوںکو آگ لگا دی ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں