ن لیگ نے وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد لانے کی مخالفت کر دی لیکن عمران خان کے کونسے قریبی ساتھی حکومت گرانا چاہتے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی، عمران خان خود اپنے آپ کو مارے گا،عمران خان کا ووٹ بنک مسلسل گر رہا ہے،لیکن عمران خان کے چارپانچ قریبی دوست حکومت گرانا چاہتے ہیں۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے اپنے پروگرام میں کہا کہ

جہانگیرترین کے ساتھ 40لوگ ہیں، وہ حکومت نہیں گرانا چاہتے، عمران خان کے قریبی 4، 5 لوگ ہیں جو اپوزیشن سے ملے ہیں، وہ حکومت گرانا چاہتے ہیں، عمران خان کے دوستوں کو جلدی ہے عمران خان کی حکومت گرجائے۔لیکن مسلم لیگ ن نہیں چاہتی کہ حکومت گر جائے۔نوازشریف اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہے لیکن اس نے ایک پیغام دیا کہ عمران خان کا پی ڈی ایم نقصان نہیں کرسکی، مسلم لیگ ن سمجھتے ہیں کہ عمران خان خود عمران خان کو مارے گا، اس کو پانچ سال پورے کرنے دو، حکومت رہے لیکن ہمارے اوپر کیسز نہیں ہونے چاہئیں، آئندہ الیکشن قریب ہیں، مسلم لیگ ن الیکشن جیتے گی۔اس لیے مسلم لیگ ن کسی تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔اسی طرح مزید کہا کہ مجھے میٹنگ کا پتا نہیں کہ وزیراعظم ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے درمیان کیا بات ہوئی ہے؟ مجھے اتنا پتا ہے کچھ دن پہلے ایک اہم ترین ادارے میں بات ہوئی تھی، ”کہ فلاں بندے نے کیا مذاق بنایا ہوا ہے کہ ہر تیسرے دن کہتا ہے میں اسمبلیاں توڑ دوں گا، اس کو کہیں اسمبلیاں توڑ دے۔یہ کیا ہمیں بلیک میل کرنے لگ پڑا ہے“، یہ گفتگو سنجیدہ ہوتی جارہی ہے، یہ معاملات سال پہلے والے پیج پر نہیں ہیں، اب حکومت کو ڈلیور کرنا ہوگا، عمرا ن خان پچھلے 20دن سے کابینہ میں تبدیلی کیلئے پورا ہوم ورک کرچکے ہیں۔پرنسپل سیکرٹری کیلئے انٹرویو کرچکے ہیں۔ میں خبر دی ہے اس بات پر قائم ہوں، اس بات پر مشاورت کی گئی، بندوں کو بلایا گیا اور جان بوجھ کر اسمبلی توڑنے کی خبر لیک کروائی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close