وفاقی وزیر نے استعفیٰ دیدیا

ویانا(پی این آئی)آسٹرین وزیراعظم سبسٹین کرس پریس کے سامنے حاضر ہوئے اور سابق وفاقی وزیر برائے صحت روڈولف انشوبر کے استعفیٰ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سماجی اور صحت کے وزیر روڈولف انشوبر نے صحت کی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا ہے ۔روڈلف نے اپنی ذمہ داریوں میں سب

کچھ دینے کی کوشش کی لیکن آخر کار خود تھک گئے اوراب بیمار ہیں۔ آسٹرین وزیر صحت کو کورونا وبائی مرض کے خلاف جنگ میں “سو فیصد” فٹ رہنا ہوگا۔ نئے وزیر صحت جانشین معالج ولف گینگ میکسٹین کو پہلے ہی متعارف کرایا جاچکا ہے۔ آسٹرین وزیراعظم سبسٹین کرس پریس کے سامنے حاضر ہوئے اور سابق وفاقی وزیر برائے صحت روڈولف انشوبر کے استعفیٰ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سماجی اور صحت کے وزیر روڈولف انشوبر نے صحت کی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close